خواب اور اسکا حقیقت سے رابطہ، ماہرین نے انکشاف کردیا
انسان کی نیند میں کچھ مرحلے ایسے آتے ہیں، جب خواب بیدار ہوجاتے ہیں۔ سب سے زیادہ یہ عمل نیند میں تب پیش آتا ہے جسے وہ REM یعنی ریم سلیپ میں ہوتا جو ایسا پل ہے جب انسانی آنکھوں کی پلتلیاں تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ اس لمحے میں آنے والا خواب عموماﹰ سب سے زیادہ ‘حقیقت‘ دکھنے والا بھی ہوتا ہے اور یہی خواب عموماﹰ کبھی یاد بھی نہیں رہتا۔ جسم کے لیے نیند کی اہمیت سے متعلق بہت سی تحقیق کی جا چکی ہے۔ نیند میٹابولزم، فشار خون، دماغی سرگرمی اور جسمانی صحت کے دیگر امور کے انتظام و بہتری سے جڑی ہے، ماہرین کی انسانی خوابوں سے متعلق انسانی معلومات خاصی محدود ہے۔ جب آپ جاگتے ہیں اور کچھ سوچتے ہیں، تو ایسے میں یہ خیالات کسی منطق کے حامل ہوتے ہیں، مگر جب آپ عالمِ نیند میں ہوتے ہیں، تو دماغ جاگ رہا ہوتا اور ایسے میں پیدا ہونے والے خیالات (جنہیں ہم خواب کہتے ہیں) یہ جذباتی بنیادوں پر بنتے ہوتے ہیں اور منطقی دائروں پر قائم نہیں ہوتے۔ اس بات کا اب تک حتمی ثبوت موجود نہیں ہیں، تاہم سمجھا یہی جاتا ہے کہ خواب عموماﹰ آپ بیتی کا شاخسانہ ہوتے ہیں، جس میں زیادہ تر آپ کی تازہ سرگرمیوں، گفتگو اور زندگی سے جڑے ...